رئیل اسٹیٹ ایجینٹ ایجنسی کا FBR میں رجسٹرڈ کرانا لازمی قرار

اسلام آباد : FBR نے منی لانڈرنگ اور انسداد دہشت گردی قانون کے تحت تمام نجی و سرکاری ڈویلپمنٹ اتھارٹیز، ہاؤسنگ سکیموں یا ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور بلڈرز ڈویلپرز کے لئے یکم جنوری 2022 سے ایسے کسی رئیل سٹیٹ ایجنٹ کے ساتھ جائیداد کے لین دین، منتقلی کے کاروبارپر پابندی عائد کر دی ہے جو FBR کے ساتھ رجسٹرڈ نہ ہوں۔

تمام رئیل اسٹیٹ ایجنٹس پراپرٹی ڈیلرز کے لئے FBR کے نامزد نان فنانشل بزنس اینڈ پروفیشنل ( DNFBP ) کے طور پر رجسٹریشن لازمی قرار دے دی ہے ۔FBR کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام رئیل اسٹیٹ ایجنٹس جو ڈویلپمنٹ اتھارٹیز، ہائوسنگ اتھارٹیز، کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں، ہائوسنگ سکیموں کے ساتھ رہائشی یا کمرشل جائیداد کا کاروبار کرتے ہیں یا تعمیرات، خرید و فروخت، مالکانہ حقوق کی منتقلی یا عوام کو معلومات کی فراہمی کا کام کرتے ہیں ان کے لئے ایف بی آر کے متعلقہ ڈائریکٹر سے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کا حصول لازمی قرار دیا گیا ہے۔

رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کی خلاف ورزی کی صورت میں انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 اور انسداد دہشت گردی رولز 2020 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *