العصر فاؤنڈیشن کی ٹیم کا جامعۃ الشیخ یحی المدنی کا مطالعاتی وتجزیاتی دورہ

کراچی: () العصر فاؤنڈیشن کی ٹیم نے ڈائریکٹر ادارہ مولانا فضل سبحان کی ہمراہی میں بہادرآباد کراچی میں واقع علماء اور عوام کے لئے منفرد انداز میں کام کرنے والے ادارے جامعۃ الشیخ یحی المدنی کا مطالعاتی دورہ کیا۔

العصر کی ٹیم کو جامعۃ الشیخ کے تمام شعبہ جات کا تفصیلی وزٹ کروایا گیا اور مولانا فضل سبحان نے شعبۃ کلیۃ الدین اور تخصصات کے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں تعلیم وتعلم کی فضیلت سمیت موجودہ دور کے چیلنجز، آنے والے دور کی نت نئی ٹیکنالوجی اور معاشرے میں علماء کی بڑھتی ہوئی ذمہ داریوں کے حوالے سے تفصیلا آگاہ کیا اور قبل از وقت تیاری کے ساتھ میدان میں کام کرنے کی ترغیب دی۔

مزید پڑھیں: JUI (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق حقانی سے شمالی وزیرستان قومی جرگہ کی ملاقات

بعد ازاں العصر کی ٹیم کی جامعۃ الشیخ کے بانی و میرکارواں شیخ الحدیث مولانا یوسف مدنی حفظہ اللہ سے تفصیلی ملاقات ہوئی جس میں عوام اور علماء کا ربط بڑھانے، موجودہ دور میں کام کرنے کے انداز، علماء کرام کی مختلف شعبہ جات تک رسائی، مختلف ٹیموں کی تشکیل اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا اور باہم مل کر اس پر کام کرنے کے حوالے سے آئیندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔

ان شاء اللہ جلد العصر فاؤنڈیشن اور جامعۃ الشیخ یحی المدنی کے اشتراک سے حالات حاضرہ کو دیکھتے ہوئے علماء کرام، ائمہ مساجد اور نوجوان فضلاء کے لئے بہت سے مفید اور کار آمد ورکشاپس اور کورسز کا آغاز کیا جائیگا، تفصیلی وزٹ اور بہترین فیسیلٹیشن پر جامعہ کے مسئول کلیۃ الدین ونگران امور تعلیمات مولانا آصف صاحب کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس وزٹ کو کار آمد بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *