اسلام آباد : محکمہ اوقاف کے تحت سالانہ مقابلہ حسن حفظ و قرآت کا انعقاد

اسلام آباد : محکمہ اوقاف اسلام آباد کے تحت سالانہ مقابلہ حسن حفظ و قرآت کا انعقاد کیا گیا جو مورخہ 13 اور 14 دسمبر 2021کو مسلسل دو دن جاری رہا جس میں 150 سے زائد طلبہ وطالبات نے حصہ لیا ۔

اس مقابلہ کے لئے دس کیٹگریز بنائی گئی تھی ، مقابلہ میں اول دوم اور سوم کا فیصلہ کرنے کے لئے چاروں مکاتب فکر کے چار علما کرام نے ججز کے فرائض سر انجام دئیے ۔ جس میں مولنا ذوالفقار احمد گلگتی ،قاری اعظم، علامہ سجاد نقوی ،مولنا عبدالطیف اور مولنا سلیم سعیدی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: صا حبزاد ہ زاہد محمود قاسمی کی میاں محمد نواز شریف سے لندن میں ملاقات

پروگرام کے پہلےسیشن میں ایڈمن آفیسر علاؤالدین دوسرے سیشن میں ڈپٹی ڈائریکٹر اوقاف شہریار عارف خان اور تیسرے سیشن میں ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات نے انعامات تقسیم کئے آخری سیشن میں خطاب کرتے ہوئے ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا کہ مقابلہ حسن حفظ وقرآت میں شرکت اور تقسیم انعامات میں اپنے لئے اعزاز سمجھتا ہوں اور ہماری کوشش ہوگی کہ ہم علماءکرام کی مشاورت سے اس سلسلہ کو مزید بہتر اور منظم بنائیں ایڈمن آفیسر علاؤالدین نے اس تقریب میں شرکت کرنے والے شرکا ججز اور تمام مہمان گرامی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *