جمعرات, ستمبر 21, 2023
جمعرات, ستمبر 21, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

پاکستانپانی کا بحران، واٹربورڈ نے شیرشاہ کالونی کو بے یارومددگار چھوڑدیا ہے،...

پانی کا بحران، واٹربورڈ نے شیرشاہ کالونی کو بے یارومددگار چھوڑدیا ہے، مولاناعظیم اللہ عثمانی

کراچی : شیرشاہ کالونی میں پانی کا بحران شدید ہوگیا، مین شیرشاہ چوک پر دھرنے کا انتباہ۔واٹر بورڈ مافیا بن چکا ہے۔ لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔ آمدن طلب سے زیادہ ہے مگر واٹر بورڈ مافیاکی ملی بھگت سے عوام پینے کے پانی سے بھی محروم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام شیرشاہ کے امیر اور پی ایس 114 کے سیکریٹری اطلاعات مولانا عظیم اللہ عثمان نے شیرشاہ کالونی اور قرب و جوار میں پانی کے شدید بحران سے پیدا شدہ صورتحال پر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے سپریڈنٹ انجینئر ضلع کیماڑی تنویر شیخ، ایکسیئن ضلع کیماڑی سلیم اختر و دیگر افسران کی مشاورت کیلئے جامعہ عثمانیہ شیرشاہ آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مولانا عظیم اللہ عثمان نے گزشتہ کئی ماہ سے شیرشاہ کالونی میں پانی کی بندش، سنگین بحران پر عوام کے جذبات، غم و غصے سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ واٹر بورڈ نے شیرشاہ کالونی کو لاوارث سمجھ کر بے یار و مددگار چھوڑدیا ہے۔ لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔ واٹر بورڈ کے افسران سے گزشتہ 3 ماہ کے عرصے میں مختلف میٹنگز ہوئی مگر تاحال پانی کے معاملے پر کچھ خاص پیش رفت نہ ہوسکی۔

انہوں نے کہا کہ عوام تنگ آمد بجنگ آمد کے مصداق اپنا جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے مین شیرشاہ چوک کو بلاک کرنے کیلئے مکمل تیار ہیں مگر جمعیت علماء اسلام کے ذمہ داران کی امن و سلامتی کی پالیسی کی وجہ سے اب تک یہ سلسلہ رکا ہوا ہے۔ لیکن اگر ہمارا حق ہمیں نہ ملا تو ان شاء اللہ پورا شیرشاہ جمعیت علماء اسلام کی قیادت میں سراپا احتجاج ہوگا، پھر چاہے اس کیلئے شیرشاہ چوک کو بلاک کرنا پڑا یا مکمل شیرشاہ، ہارون آباد، گلبائی کی مین شاہراہ بلاک کرنا پڑی تو اس سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ واٹر بورڈ کے افسران نے گزشتہ میٹنگز کا حوالہ دیتے ہوئے گزارش کی کہ احتجاج کا عمل ازراہ کرم کچھ عرصہ موخر کردیا جائے۔ ہم اپنی پوری کوشش کررہے ہیں کہ شیرشاہ کا پانی اپنی پرانی صورتحال پر بحال ہو اور طور بابا روڈ تا اکبر روڈ مکمل پانی کی فراہمی ممکن ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ واٹر بورڈ نے جو نقشہ پچھلی میٹنگز میں آل پارٹیز شیرشاہ ایکشن کمیٹی کے وفد کے سامنے رکھا تھا اسی پر کام شروع کررہے ہیں جو کہ چند قانونی پیچیدگیوں اور صوبائی حکومت کی جانب سے فنڈز کی عدم فراہمی کی بناء پر رکا ہوا ہے اس پر فوری بنیادوں پر اپنے افسران بالا سے مشاورت کرکے کام شروع کرتے ہیں۔

مولانا عظیم اللہ عثمان نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر واٹر بورڈ نے اپنی پرانی روش اختیار کرتے ہوئے معاملے کو طول دیا اور شیرشاہ کالونی کا پانی بحال نہ کیا تو اگلی ملاقات دفاتر کے بجائے سڑکوں پر ہوگی اور حالات کی خرابی کی تمام تر ذمہ داری واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور اس کے افسران پر ہوگی۔

ویب ڈیسک
ویب ڈیسکhttp://www.alert.com.pk
شاکر احمد خان نوجوان صحافی ‛ بلاگر اور سماجی کارکن ہیں۔ حال ہی میں جامعہ کراچی سے شعبہ ابلاغ عامہ میں ماسٹر کیا ہے۔ وفاق المدارس کے بھی فاضل ہیں۔ آپ ایک بہترین معلم بھی ہیں۔ سماجی و معاشرتی مسائل سے متعلق لکھتے ہیں۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا