برابری پارٹی کی جانب سے ممبر سازی کیمپ کا انعقاد، کارکنان و عوام کی بھرپور شرکت

کراچی: آرگنائزر برابری پارٹی کراچی واصف عابدی نے کہا ہے کہ 99 فیصد عوام کا اتحاد ملکی مسائل کا واحد حل ہے، جب تک پاکستان کے محنت مذہبی و لسانی تفریق سے بالاتر ہو کر متحد نہیں ہوں گے، تب تک غریبوں کے حالات نہیں سدھرے گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں لگائے گئے ممبر سازی کیمپ پر کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

سینیئر رہنما مظہر جعفر بھی ان کے ساتھ تھے۔ تفصیلات کے مطابق برابری پارٹی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی تنظیم کی جانب سے پاور ہاؤس چورنگی پر کامیاب ممبر سازی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر پارٹی کارکنان نے وہاں موجود لوگوں کو پارٹی نظریات سے آگاہی دی اور پمفلٹ تقسیم کئے۔

ممبر شپ مہم کی میزبانی رہنما ڈسٹرکٹ سینٹرل شہریار انصاری اور جمال الدین نے کی۔ اس مہم میں پارٹی کو آرڈینیٹر اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔۔کارکنوں کا جذبہ پارٹی ترانوں کے ساتھ عروج پر رہا۔

آرگنائزر کراچی واصف عابدی نے شہریار انصاری، جمال الدین اور ان کی پوری ٹیم کو ممبر سازی مہم کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ 99 فیصد پسے ہوئے طبقات کا اتحاد ہی ملک کو مسائل کے بھنور سے نکال سکتا ہے۔ سینیئر رہنما مظہر جعفر نے ممبر سازی مہم کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا ۔

شہریار انصاری نے ممبر سازی مہم میں شریک ہونے والے تمام کارکنان اور ذمہ داروں کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔ یوسف ملک،محمد اکرم،شہریار انصاری، جمال الدین ،اقتدار حسن ،اورنگزیب،ذوالفقار ، مشتاق مسیح،راشد حسین، معاز انصاری، احسن علی۔شکیل،عرفان علی، معشوق ،داور انصاری ،ایاز انصاری،ارسلان اور دیگر کارکنان نے ممبر سازی کیمپ میں شرکت کی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *