وسیم اختر کی انصاف ہاؤس آمد خرم شیر زمان سے ملاقات

کراچی: () ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر و سابق میئر وسیم اختر کی کراچی میں انصاف ہاؤس آمد خرم شیر زمان سے ملاقات اور11دسمبرکو ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کا دعوت نامہ پیش کیا۔

اس موقع پر وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کالے بلدیاتی قانون اور پیپلز پارٹی کی متعصب جاگیردارانہ آمریت کا راستہ روکنا ہوگا اس ضمن میں پاکستان تحریک انصاف کا تعاون درکار ہے۔

مزید پڑھیں: توہین مذہب کو روکنا ہر ملک کی ذمہ داری ہے، سیالکوٹ واقعے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائے، ثروت اعجاز قادری

خرم شیر زمان نے وسیم اختر کو یقین دلایا کہ پاکستان تحریک انصاف کا وفد آپ پارٹیز کانفرنس میں شرکت کریگا اور پیپلز پارٹی کی طرف سے آنے والے کالے بلداتی قانون کا راستہ روکا جائیگا۔اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے رکن ارشاد ظفیراور مرکزی شعبہ کے رکن صادق افتخار بھی موجود تھے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *