وسیم اکرم کو دبئی کا گولڈن ویزا جاری

وسیم اکرم

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو دبئی کا گولڈن ویزا جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری اپنی پوسٹ میں بتایا گیا کہ اعزاز کی بات ہے کہ دبئی کی حکومت نے کرکٹ میں میری خدمات کے اعتراف میں مجھے گولڈن ویزا جاری کیا ہے۔

وسیم اکرم نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ بلا شبہ دبئی دنیا کا ایک بہترین کاروباری مرکز، چھٹیاں گزارنے کی جگہ اور دنیا کے لوگوں کو ملانے والا شہر ہے۔ سوئنگ کے سلطان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دبئی میں مزید وقت گزارنے کا خواہشمند ہوں۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو بھی دبئی کی حکومت نے گولڈن ویزا جاری کر رکھا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *