ڈپٹی چیف نیو یارک پولیس ناصر سلیم ایک قابل اور مخلص پولیس آفیسر ہے

نیو یارک(نمائندہ خصوصی) پاکستانی نژاد امریکی پولیس آفیسر ناصر سلیم جو کہ 30 سال سے محکمہ پولیس سے وابستہ ہے جنہوں نے اپنے بہتر کارکردگی کی وجہ سے نیو یارک پولیس میں نام کمایا ہے ناصر سلیم اس وقت نیو یارک پولیس میں ڈپٹی چیف کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

پاکستانی نژاد اور 30 سال تجربہ کار ناصر سلیم واحد پاکستانی مسلمان ہے جو اس وقت امریکی نیو یارک پولیس کی 5000 فورس کی قیادت کر رہے ہیں جو پاکستان کیلئے ایک بڑا اعزاز ہے پاکستانی کمیونٹی نیو یارک کے ممبران نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ ناصر سلیم جیسے افسران ہمارے لئے باعث فخر ہے نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کیلئے انکی گراں قدر خدمات ہے انہوں نے ہمیشہ جرائم کے خاتمے کے لیے بہترین اقدامات کیے ہے اور کر رہے ہیں ۔

مزید پڑھیں: آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ”ڈاکٹر عبدالقدیر خان “کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کےلئے مباحثے کا اہتمام

انہوں نے کہا کہ نیو یارک پولیس افسران اور خاص کر ناصر سلیم ڈپٹی چیف نیو یارک پولیس ہر طرح کے موسم اور ہر کمیونٹی میں دن رات اس شہر کی خدمت کرتے ہیں جس کی وجہ سے پاکستانی کمیونٹی اور نیو یارک کے عوام کے دلوں میں ان کیلئے پیار اور محبت ہے پاکستانی کمیونٹی نیو یارک کی ممبران نے کہا کہ ناصر سلیم صاحب کو پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے بہترین کارکردگی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی ڈپٹی چیف نیو یارک پولیس ناصر سلیم صاحب کو اور ترقی کامیابی عطا کریں۔آمین

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *