جے یو آئی کا مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں منعقد

جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس مولانا فضل الرحمان کے زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس میں ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت مخالف تحریک تیز کرنے پر غور کیا گیا۔

مولانا فضل الرحمان کے زیر صدارت پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے ممبران و صوبائی امراء و نظماء کا اجلاس منعقد ہوا۔ ترجمان جےیوآئی اسلم غوری کے مطابق اجلاس میں ملک میں بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری پر مرکزی مجلس عاملہ نے تشویش کا اظہار کیا، مرکزی مجلس عاملہ نے مشترکہ اجلاس کے دوران پارلیمان کو بلڈوز کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مشترکہ اجلاس میں پاس ہونے والے بلز کو مسترد کردیا۔

اسلم غوری نے کھا کہ جےیوآئی کی مرکزی مجلس عاملہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ای وی ایم کے ذریعے موجودہ حکومت ڈیجیٹل طریقے سے دھاندلی کرنا چاہتی ہے جس کا جےیوآئی بھرپور مقابلہ کرے گی، اسلم غوری نے کھا کہ مرکزی مجلس عاملہ نے فیصلہ کیا ہے ۔

مزید پڑھیں: کافر زادی

حکومت مخالف پی ڈی ایم کی تحریک کو مزید تیز کیا جائے تا کہ عوام کو نا اہل حکمرانوں سے چھٹکارہ مل سکے،مرکزی مجلس عاملہ صوبائی جماعتوں کو عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی تجویز دی جس پر صوبائی امراء و نظماء کی ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔

مرکزی مجلس عاملہ نے پارٹی رہنما شمس الرحمان شمسی صاحبزادہ خواجہ رشید احمد، مولانا رشید احمد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا، اور بلند درجات کیلئے دعائے مغفرت کی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *