بابراعظم کراچی کنگز کے کپتان مقرر

بابراعظم

کراچی کنگز نے پی ایس ایل 7 کے لیے بابراعظم کو کپتان بنادیا۔

پی ایس ایل 7 میں کراچی کنگز کی نمائندگی قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کریں گے۔

بابراعظم نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ کراچی کنگز میرے لیے فیملی کی طرح ہے، پچھلے 5 سال سے وہیں سے کھیل رہا ہوں اور اس بار سلمان اقبال مجھ پر بھروسہ کرتے ہوئے ٹیم کی قیادت میرے حوالے کردی ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا پی ایس ایل 7 میں میری کوشش ہوگی کہ بطور کپتان 100 فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کروں اور مجھ پر جب بھی ذمہ داری آتی ہے تو میں اس کو انجوائے کرتا ہوں اور بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

بابراعظم نے کہا کہ جس طرح عماد وسیم نے ٹیم کو لیڈ کیا اور اس کی قیادت میں ہم نے ایک ٹائٹل بھی جیتا ، کوشش کریں گے اسی طرح فتوحات کے سلسلے کو آگے بڑھاتے رہیں اور پرامید ہیں کہ اس سال بھی اچھا کھیل پیش کریں گے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *