ماہِ ربیع الاوّل (قسط نمبر 2)

اہم واقعات

• ربیع الاول 4ھ/ اگست 625ء میں یہودی قبیلے بنو نضیر کو مدینے سے جلا وطن کر دیا گیا
• 25 ربیع الاول 5ھ/31 جولائی 626ء کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے 1000 صحابہ کے ساتھ سرحد شام کے ایک شہر "دومتہ الجندل” پر حملہ کیا جو "غزوہِ دومتہ الجندل” کے نام سے معروف ہے۔
• ربیع الاول 7ھ/ جولائی 628ء میں (راجح قول کے مطابق) غزوہِ ذات الرقاع پیش آیا
• 12 ربیع الاول 11ھ/9 جون 632ء کو پیر کے دن نبی صلی الله علیہ وسلم رفیق اعلیٰ سے جا ملے
• ربیع الاول 11ھ/ جون 632ء میں حضرت ابوبکر صدیق رضہ مسلمانوں کے پہلے خلیفہ نامزد کیے گئے۔
• ربیع الاول 12ھ/جون633ء میں حضرت خالد بن ولید رضہ نے عراق کے شہر "حیرہ” پر حملہ کیا اوہ بغیر جنگ کے اسے فتح کر لیا
• 25 ربیع الاول 13ھ/ 30 مئی 634ء کو حضرت خالد بن ولید رضہ نے شام کا شہر (بصریٰ) فتح کیا۔
• 23 ربیع الاول 15ھ/ 5 مئی 636ء کو حضرت ابو عبیدہ رضہ نے بعلبک (لبنان) فتح کیا۔
• 25 ربیع الاول 15ھ/5مئی کو حضرت ابو عبیدہ نے بعلبک (لبنان) فتح کیا۔
• 25 ربیع الاول 15ھ/7 مئی 636ء کو حضرت ابو عبیدہ کے زیر کمان حضرت خالد بن ولید رضہ نے شام کا اہم شہر” حمص” فتح کیا۔
• ربیع الاول 41ھ/ جولائی 661ء میں حضرت حسن اور حضرت امیر معاویہ رضہ کے درمیان صلح ہوئی اور حضرت معاویہ رضہ متفقہ طور پر خلیفہ المسلمین بن گئے۔
• 14 ربیع الاول 170ھ/ 31 اگست 786ء کو عباسی خلیفہ ہادی بن مہدی فوت ہوا اور اس کا بھائی ہارون الرشید تخت نشین ہوا۔ اسی روز ہارون الرشید کا بیٹا مامون الرشید پیدا ہوا۔ عجیب اتفاق ہے کہ ایک ہی دن ایک خلیفہ فوت ہوا، دوسرا تخت نشین ا ہوا اوہ تیسرا پیدا ہوا۔
• 20 ربیع الاول 227ھ/ 19 دسمبر 841ء کو عباسی خلیفہ معتصم بالله نے وفات پائی اور اور زمانہ اقتدار اس کے بھائی ہارون واثق باللہ کے ہاتھ آگئی۔
• ربیع الاول 241ھ/ جولائی 855ء میں امام احمد بن حنبل رحمہ اللّٰہ علیہ نے وفات پائی
• ربیع الاول 300ھ/ اکتوبر 912ء میں امیر اندلس عبداللہ نے وفات پائی اور اس کا پوتا عبد الرحمٰن ثالث تخت نشین ہوا۔ عبد الرحمٰن نے پچاس برس حکومت کی اور ہر سال جہاد کیا۔ اس کا عہد تاریخ اندلس کا سنہری دور کہلاتا ہے
• 10 ربیع الاول 465ھ/15 نومبر 1072ء کو سلطان الپ ارسلان سلجوقی نے وفات پائی اور اس کا بیٹا ملک شاہ سلجوقی تخت نشین ہوا۔
• 22 ربیع الاول 886ھ/23 مئی 1481ء کو سلطنت عثمانیہ کی زمام حکومت بایزید ثانی کے ہاتھ آگئی۔اس کے عہد میں مالڈیویا، کروشیا اور سلووینیا فتح ہوئے۔
• 12 ربیع الاول 886ھ/ 23 مئی 1492ء کو سقوطِ غرناطہ ہوا اور اندلس سے مسلمانوں کی حکمرانی کا خاتمہ ہوا۔
• 21 ربیع الاول 923ھ/13 اپریل 1517ء کو مصر عثمانی حکومت زیر نگیں آ گیا۔
• 17 ربیع الاول 977ھ/ 31اگست 1569ء کو خاندان مغلیہ کا چوتھا بادشاہ نورالدین جہانگیر پیدا ہوا۔
• ربیع الاول 1349ھ/جولائی 1930ء میں قاضی سید سلیمان منصور پوری رحمہ اللّٰہ علیہ حج سے واپسی پر بحری جہاز میں فوت ہوئے۔
• ربیع الاول 1373ھ/ نومبر 1953ء میں سید سلیمان ندوی رحمۃ اللہ علیہ نے کراچی میں وفات پائی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *