اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل اگلے ہفتے کورٹ میرج کریں گے

کترینہ

ممبئی:  اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل اگلے ہفتے کورٹ میرج کریں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل اگلے ہفتے ممبئی میں کورٹ میرج کریں گے جس کے بعد دونوں دسمبر کے آغاز میں روایتی انداز میں راجستھان میں شادی کریں گے۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ وکی اور کترینہ کی شادی کی تیاریاں راجستھان کے رائل سکس سینسز فورٹ ہوٹل میں جاری ہیں جبکہ شادی کی تقریبات 7 سے 12 دسمبر تک جاری رہیں گی ۔

بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ شادی کے لیے ہوٹل میں بکنگ بھی کر لی گئی ہے ، شادی کی مرکزی تقریب جانا محل میں ہوگی تاہم اب یہ کہا جارہا ہے کہ دونوں اداکار پہلے اگلے ہفتے ممبئی میں کورٹ میرج کریں گے۔

اس کے علاوہ بھارتی میڈیا یہ دعویٰ بھی کررہا ہے کہ کترینہ اور وکی کوشل کی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں پر موبائل فون ساتھ لانے پر بھی پابندی ہوگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ اور وکی کی شادی کیلئے ایک سکیورٹی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس کی ذمہ داری ہوگی کہ شادی میں شرکت کرنے والے مہمان دلہا اور دلہن کی تصاویر اور ویڈیوز لیکر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *