سلمان خان کترینہ کی شادی میں شرکت نہیں کریں گے

سلمان خان

ممبئی: اداکار سلمان خان وکی کوشل اور اداکارہ کترینہ کیف کی شادی میں شرکت نہیں کریں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق اب بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سلمان خان سابقہ دوست اداکارہ کترینہ کیف کی شادی میں شرکت نہیں کریں گے اور کترینہ کی شادی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سلمان خان کا مصروف ترین شیڈول قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 کی شوٹنگ دسمبر میں شیڈول ہے اور دوسری جانب کترینہ کی شادی بھی دسمبر میں ہی متوقع ہے یہی وجہ ہے کہ شوٹنگ اور شادی کی تاریخوں میں تضاد کے سبب سلمان کترینہ اور وکی کی شادی میں شریک نہیں ہوپائیں گے۔

 سلمان خان کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ وکی اور کترینہ کی شادی کی تیاریاں راجستھان کے رائل سکس سینسز فورٹ ہوٹل میں جاری ہیں، شادی کی تقریبات 7 سے 12 دسمبر تک جاری رہیں گی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *