حکومتی رابطے کے باوجود پیٹرول ڈیلرز کا ہڑتال کرنے کا اعلان

کراچی ۔پیٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے ہڑتال کے اعلان کے بعد وفاقی حکومت نے پہلا رابطہ کر لیا۔

سیکریٹری پیٹرولیم ارشد محمود نے چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز عبدالسمیع کو فون کیا اور مطالبات کے ‏حوالے سے صورتحال سے آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں:امید ہے یہ قوم عظیم قوم بنے گی، وزیر اعظم

سیکریٹری پیٹرولیم ارشد محمود نے کہا کہ پیٹرولیم مارجن سے متعلق سمری پیٹرولیم ڈویڑن کو بھیج دی ہے ‏سمری کے نکات ابھی نہیں بتائے جاسکتے۔

چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز عبدالسمیع خان نے کہا کہ سمری کے نکات معلوم نہ ہونےتک ہڑتال واپس نہیں ‏لیں گے کل ہڑتال ہر صورت میں ہوگی۔

مزید پڑھیں:آئندہ انتخابات، فہرستوں میں ووٹرز کی تصویر بھی شائع کی جائے گیا ، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید

پاکستان پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن نے کل سے ملک بھر میں صبح 6بجےسے پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان ‏کردیا اور کہا ڈیلر مارجن 6 فیصد کرنے تک حکومت سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے، ڈیلر مارجن 6 فیصد ‏کرنے تک حکومت سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *