کاٹی کا پیٹرولیم ڈیلرز کی ممکنہ ہڑتال پر تشویش کا اظہار

کراچی ( ) کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر سلمان اسلم نے پیٹرولیم ڈیلر کی جانب سے ہڑتال کی کال پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی عدم فراہمی کے باعث مقامی و برآمدی مارکیٹ میں تیار مصنوعات کی ترسیل متاثر ہوگی جس سے صنعتکاروں اور معیشت کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

سلمان اسلم نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت پہلے ہی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ایسے میں ٹرانسپورٹیشن ذرائع بہت مہنگے ہوچکے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھا کر عوام پر مزید بوجھ نہ بڑھایا جائے۔ پیٹرولیم ڈیلرز سے مشاورت کے بعد مسائل حل کئے جائیں، ڈیلرز کا منافع پیٹرول پر لیوی کم کرکے دیا
جاسکتا ہے لیکن اس کا بوجھ عوام پر ڈالنے سے اجتناب برتا جائے۔

مزید پڑھیں:پشاور: فائرنگ کے واقعہ میں 2 پولیس اہلکار ہلاک

صدر کاٹی نے پیٹرولیم ڈیلز سے بھی اپیل کی کہ عوام کے مسائل سمجھتے ہوئے حکومت سے مزاکرات کرکے تنازعہ کو حل کریں، مناسب منافع طے کیا جائے تاکہ ٹرانسپورٹیشن کا نظام متاثر نہ ہو۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں فریقین مزاکرات سے مسئلہ کا حل تلاش کرکے عوام پر مزید بوجھ بننے کا باعث نہیں بنیں گے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *