پشاور: فائرنگ کے واقعہ میں 2 پولیس اہلکار ہلاک

انچارج پرویز

پشاور: پشاور کے علاقے حیات آباد میں فائرنگ سے پولیس اے ایس آئی اور کانسٹیبل ہلاک ہوگئے جبکہ کارروائی کے دوران مکان سے 2 مشتبہ ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا ہلاک ہوونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی۔

 پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد تاتارا کی حدود میں مطلوب اشتہاری ملزموں کی موجودگی پر ٹارگیٹڈ آپریشن کیا گیا، مکان میں چھپے اشتہاری ملزموں نے پولیس پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں اے ایس آئی اور کانسٹیبل ہلاک ہوگئے۔

مزید پڑھیں:EFP اکنامک کونسل کا پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کرنے میں کردار قابل تحسین ہے، اندرولا کمنارا

پولیس کے مطابق آپریشن گزشتہ رات گئے کیا گیا، کارروائی کے دوران مکان سے 2 مشتبہ ملزم گرفتار ہوئے، فرار ملزم کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے بعد ازاں ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائنز پشاور میں ادا کی گئی آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری اور سی سی پی او سمیت اعلیٰ افسران نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

آئی جی کا کہنا تھا کہ اے ایس آئی ریاض خان اور کانسٹیبل جعفر اشتہاریوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے، رات کو اشتہاریوں کی موجودگی پر آپریشن کیا گیا، 7 لوگ گرفتار کیے، جن سے اسلحہ برآمد ہوا ـ

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *