شاہد آفریدی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی تردید کردی

شاہد آفریدی

کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان اور ممتاز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کوئٹہ گلیڈیٹر کی نمائندگی کی تردید کردی ہے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ میں اگلی لیگ میں کس فرنچائز کی نمائندگی کروں گا، اس کا خود مجھے بھی پتہ نہیں، ملتان سلطانز، کوئٹہ گلیڈی ایٹر یا کوئی اور ٹیم ہوگی، معلوم نہیں۔

شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 7 میں کھیلنے کے لیے ابھی ٹیم کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ دونوں فرنچائز کے ذمہ دار مجھ سے پیار کرتے ہیں۔واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے اونر ندیم عمر متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ پی ایس ایل کے اگلے سیزن میں شاہد خان آفریدی ان کی فرنچائز کے ساتھ ہوں گے۔

یاد رہے کہ شاہد خان آفریدی اس سے قبل پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز، ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے ساتھویں ایڈیشن کے میچز کراچی اور لاہور میں کروانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جبکہ اگلے ایڈٰشن کے لیے پلیئرز کا ڈرافٹ دسمبر کے دوسرے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *