تحفظ ختم نبوت وکلاء فورم،سول سوسائٹی ،مذہبی رہنما کا مشترکہ اجلاس

لاہور : تحفظ ختم نبوت وکلاء فورم،سول سوسائٹی ،مذہبی رہنما کا مشترکہ اجلاس لاہور شیشن کورٹ بار روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں صدر تحفظ ختم نبوت وکلاء فورم شیخ نواز ایڈوکیٹ صدر تحفظ ختم نبوت فورم یاسر منہاس ایڈوکیٹ ممبر سپریم کورٹ بار راوشاہد تصور ۔علی جاسم بٹ ،شہزاد احمد بریار محمد شکیل انفارمیشن سیکرٹری تحفظ ختم نبوت فورم ساجد اقبال لاشاری ،مولاناطیفل رضا ودیگر سول سوسائٹی اور مذہبی رہنماوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں کی گئی قادیانیت نوازی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا مقررین نے کہا کہ کادیانیوں کو مسلمانوں پر جھوٹ پر مبنی بے بنیاد الزامات لگانے کے لیے پاکستان بار کونسل سپریم کورٹ بار کے مونو گرام کے سایہ میں سٹیج فراہم کرنے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

آئین اور قانون کے باغی گروہ کو پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے تعاون سے ہونے منعقد ہونے والی عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں کادیانی عہدیداران کو خصوصی طور پر شرکت کی دعوت اور انکی اسلام دشمنی پر مبنی تقاریر میں مسلمانوں پر بنیاد الزامات مطالبات کو بین الاقوامی اور قومی سطح پر آجاگر کروانے کے مجرمانہ گھناؤنے اور اسلام دشمن فعل کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔

اور یہ سمجھتے ہے کہ کادیانیت کو قومی پلیٹ فورم اور سٹیج مہیا کرکے توہین قرآن ،توہین مذہب ،توہین انبیاء کے ملزمان کے مقدمات جو کہ عدالتوں میں زیر سماعت ہے پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی گئی ہے اور بین الاقوامی سطح پر یہ تاثر دیا گیا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو حقوقِ حاصل نا ہے اوران کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے ۔

اس عمل سے لاہور بار ، ہائیکورٹ بار،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے مسلمان وکلاء برادری کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا گیا ہے اورعدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو بین الاقوامی پیلٹ فورم پر اس انداز میں پیش کرنا کے جس سے سچ اور جھوٹ کی تمیز نا ہوسکے بھی ان مقدس اداروں کی توہین کرنے کے مترادف ہے جن کے تعاون سے یہ کانفرنس منعقد کی گئی ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *