آل پاکستان آئل ٹینکرزاونرایسوسی ایشن کا 25نومبر کی ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان

کراچی : آئل ڈیلر ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کیا ہے ہماری ایسوسی ایشن کا اس ہڑتال سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

ہڑتال کرنے والوں کو تنبیہ کرتے ہیں عوام ؛حکومت ؛ریاست کو کسی قسم کا چیلنج نہ کریں. ہم کسی بھی قسم کی ہڑتال کے حق میں نہیں ہیں ۔

پاکستان ویسے ہی دو سال سےکرونا کی وبا کے باعث مشکلات سے گزر رہا ہے اور آپریشن ردالفساد اور اس نازک صورتحال کے دوران ہڑتال کے باعث ملک میں مزید مشکلات پیدا ہو جائیگی ۔

ہم آئل ڈیلر ایسوسی ایشن سے گزارش کرتے ہیں کہ اس قسم اقدامات سے گریز کیا جائے تا کہ مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے نکالا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ ہڑتال کے زریعے حکومتی اداروں کو بلیک میل کیا تو ہم ان کا کسی صورت ساتھ نہیں دیں گے اور ہمارے ڈرائیور کلینر بھی اس ہڑتال کی مخالفت کرتے ہیں۔

اور ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بلیک میل کرنے والی مافیا کے خلاف فوری ایکشن لیں جو 25 نومبر ہڑتال کی کال دے کر عوام کو پریشان کرکر رہے ہیں ۔

اس قسم کی ہڑتال کی کال دینے والا ٹولہ ملک و قوم کے فائدے کے بجائے اپنے فائدے کا سوچ رہا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *