عمران خان انٹرنیشنل اسپورٹس شخصیت قرار، دبئی کا عالمی اسپورٹس ایوارڈ جیت لیا

عمران خان

دبئی: وزیر اعظم عمران خان کو کھیل کے شعبے میں خدمات کے اعتراف کے طورپر دبئی کا انٹرنیشنل اسپورٹس پرسینلیٹی ایوارڈ دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو 1992 میں کرکٹ کا ورلڈ کپ جیتنے اورکھیلوں میں ان کی خدمات پردبئی کا محمد بن راشد المکتوم اسپورٹس ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل اسپورٹس ایوارڈ کے لیے عمران خان کے نام کا اعلان دبئی میں دنیا کے سب سے گہرے ڈائیونگ پول ڈیپ کے سنگم میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا گیا جہاں دبئی اسپورٹس کونسل کے چیئرمین شیخ منصور بن محمد بن راشد المکتوم مہمان خصوصی تھے۔

وزیراعظم عمران خان کوایوارڈ 9  جنوری 2022 میں دبئی ایکسپو میں دیا جائے گا۔

واضح رہے دبئی میں ہرسال یہ ایوارڈ دنیا کی ممتاز ترین شخصیات کو دیا جاتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کو یہ اعزاز 1992 کے کرکٹ ورلڈکپ جیتنے میں اپنے ملک کی کرکٹ ٹیم کی قیادت سمیت کھیلوں میں ان کی خدمات پر دیا گیا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *