میراڈونا کو “دل” کے بغیر دفن کیا گیا، ارجنٹینی ڈاکٹر کا انکشاف

میرا ڈونا

ارجنٹائن میں ڈاکٹر اور صحافی نیلسن کاسترو نے آنجہانی فٹبالر ڈیاگو میراڈونا کی صحت سے متعلق حیران کن انکشاف کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نامور آنجہانی فٹبالر میراڈونا کے ڈاکٹر اور ارجنٹائن کے صحافی نیلسن کاسترو نے ’میراڈونا کی صحت، حقیقی زندگی‘ کے نام سے کتاب شائع کی ہے جس میں انہوں نے سابق اسٹار فٹبالر کی زندگی اور موت کے حوالے سے حیران کن انکشافات کیے ہیں۔

ڈاکٹر کاسترو نے اپنی کتاب کے حوالے سے ایک انٹریو میں کہا کہ میرا ڈونا کے چاہنے والے ان کا دل نکالنے کا ارادہ رکھتے تھے جس کے باعث اسٹار فٹبالر کو دل کے بغیر دفنایا گیا اور اس کے علاوہ ان کی موت پر تحققیات بھی کی جارہی تھی جس کے لیے ان کے دل کا ہونا بے حد ضروری ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *