محمد عامر کورونا سے چھٹکارا پاتے ہی دوبارہ ٹی ٹین لیگ کا حصہ بن گئے

محمد عامر

دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر ایک بار پھر ٹی ٹین لیگ کا حصہ بن گئے۔

ٹی ٹین لیگ سے دستبرداری کا اعلان کرنے والے فاسٹ بولر کورونا وائرس سے چھٹکارا حاصل کرنے کے بعد اب مکمل صحت یاب ہوگئے ہیں اور انہوں نے ٹی ٹین لیگ میں بنگلہ ٹائیگرز کو جوائن کرلیا ہے۔

اس حوالے سے ٹی ٹین لیگ کی فرنچائز بنگلاٹائیگر نے سوشل میڈیا پر محمد عامر کی ویڈیو بھی جاری کی جس میں انہوں نے کہا ’’انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں اور دیکھیں ہمیں کون جوائن کررہا ہے‘‘۔

محمد عامر بنگلہ ٹاٗئیگرز کی جانب سے آخری پانچ میچز میں ایکشن میں دکھائی دیں گے، بنگلہ ٹائیگرز نے اب تک چار میچز کھیلے ہیں، تین میچوں میں کامیابی کے ساتھ وہ پوائنٹس ٹبیل پر چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *