پریانکا چوپڑا کی طلاق کی خبروں پر والدہ کا رد عمل سامنے آگیا

اداکارہ

ممبئی: بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی طلاق کی خبروں پر ان کی والدہ کا رد عمل سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا نے فوٹو شیئرنگ ایپ ’’انسٹاگرام‘‘ پر اپنا نام کے آگے سے نک جونس ہٹادیا تھا جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ دونوں کے درمیان تعلقات اچھے نہیں ہیں اور شاید وہ جلد علیحدگی کا اعلان کردیں۔

اس حوالے سے اب تک پریانکا چوپڑا یا نک جونس نے تصدیق یا تردید نہیں کی جس کے باعث ان کے چاہنے والے اب بھی تشویش میں مبتلا ہیں کہ آخر پریانکا چوپڑا کو نام کیوں تبدیل کرنا پڑا۔

اداکارہ پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا نے اپنی بیٹی کی طلاق سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ یہ سب بکواس ہے اور انہوں نے پریانکا اور نک کے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ایسی افواہیں نہ پھیلائیں۔

واضح رہے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار نک جونس سے 2018 سے شادی کی تھی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *