12ویں پاک فارما اینڈ ہیلتھ کیئر نمائش و کانفرنس کا آغاز

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے تین روزہ 12 ویں پاک فارما اینڈ ہیلتھ کیئر نمائش و کانفرنس کا ایکسپو سینٹر میں افتتاح کر دیا ۔ نمائش پرائم ایونٹ منیجمنٹ کے زیراہتمام پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم ای) کے تعاون سے منعقد کی جارہی ہے۔ چیئرمین پی پی ایم اے ایم منصور دلاور اور صدر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری محمد ادریس بھی افتتاحی تقریب کے اعزازی مہمان تھے ۔

مزید پڑھیں: کراچی ، DHAمیں ڈاؤ یونیورسٹی کے اشتراک سے ڈایابیٹیس آ گہی واک کا انعقاد

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اسٹالز کا دورہ کیا۔ نمائش دو ہالز میں منعقد ہورہی ہے، جس میں 70 سے زائد ملکی و غیر ملکی کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں ۔نمائش کے ساتھ عالمی فارما اینڈ ہیلتھ کیئر کانفرنس بھی منعقد کی جارہی ہے ۔

منتظم کامران عباسی نے بتایا کہ ایونٹ میں خصوصی طور پر ادویہ سازی کی صنعت، سروس ڈیلیوری اور لیبارٹریز میں استعمال ہونے والے آلات، مشینری کی نمائش کی جائے گی جس کا مقصد اس صنعت کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نمائش 25 نومبر تک جاری رہے گی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *