کراچی ، DHAمیں ڈاؤ یونیورسٹی کے اشتراک سے ڈایابیٹیس آ گہی واک کا انعقاد

کراچی: ڈی ایچ اے سٹی کراچی میں ڈاؤ یونیورسٹی کے اشتراک سے ڈایابیٹیس آ گہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک کا آغاز ڈی ایچ اے سٹی کے صدر دروازے سے کیا گیا۔

ڈایابیٹیس آ گہی واک میں ڈاؤ یونیورسٹی کے پروفیسر اختر علی بلوچ،ڈاکٹر رستم زماں،پروفیسر سںنبل شمیم سمیت فیکلٹی،طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ واک کے شرکا نے بینرز اور بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔شرکا نے صدر دروازے سے وزیٹرز سینٹرز تک واک کی۔

مزید پڑھیں: جب بھی نواز شریف یا مریم کا کیس آتاہے تو لیکس یا بیان حلفی سامنے آتے ہیں: فواد چوہدری

واک میں ڈی ایچ اے کے کرنل محمد صدیق ،کرنل محمد کاشف،دیگر افسران اور ڈی ایچ اے صفہ کے طلبا بھی شریک ہوئے، واک کا اہتمام ڈاؤ یونیورسٹی آ ف ہیلتھ سائنسز اور ڈی ایچ اے سٹی انتطامیہ مختلف دواساز اداروں کے تعاون سے کیا ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *