راولپنڈی: بیٹے کے ہاتھوں اپنی ماں قتل

راولپنڈی : () راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کے علاقے میں بدبخت بیٹا اپنی ماں کو قتل کرکے فرار ہوگیا، بعد ازاں پولیس نے قاتل کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق طاہر حسین شاہ نامی ملزم اپنے اہل خانہ کے ساتھ موجود تھا کہ اس کی معمولی سی بات پر اپنے بھائی واحد سے تلخ کلامی ہوگئی، جس پر اس نے پستول نکال لیا، واحد جان بچانے کے لیے بھاگ کر کمرے کے اندر چلا گیا جہاں اس کی والدہ پہلے ہی موجود تھی، قاتل نے طیش میں آکر دروازے پر فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے نتیجے میں ملزم کی والدہ کلثوم بی بی شدید زخمی ہوگئی، جسے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

مزید پڑھیں: مستونگ؛ فائرنگ سے پی پی رہنما محمد خان ابابکی سمیت 5افراد جاں بحق

پولیس کے مطابق انہوں نے مقتولہ کے خاوند ایوب شاہ کے بیان پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی اور ایک کارروائی کے دوران چھاپہ مارکر ملزم طاہر حسین کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی راول ضیاالدین کا کہنا تھا کہ ماں کو قتل کرنے کا واقعہ افسوسناک ہے، سفاک ملزم کو قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *