بڑھتی مہنگائی سے پریشان دلہے کا انوکھا احتجاج

پاکپتن : دولہا میاں مہنگائی سے حد سے زیادہ پریشان ہوگئے تھے اس لئے احتجاجاً انہوں نے 200 روپے کا پیٹرول اپنی بائیک میں ڈلوا کر دلہنیا لینے پہنچ گیا، مہمانوں نے خوب شاندار استقبال کیا۔ ذرائع کے مطابق پاکپتن کے علاقے محلہ شاہد نگر کا دلہا شاہ زیب شاہ بڑھتی مہنگائی کے باعث احتجاجا دلہن لینے گاڑی کی بجائے موٹر سائیکل پر شادی ہال پہنچ گیا۔

اس موقع پر دلہا شاہ زیب شاہ کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں مہنگائی بہت ہوچکی ہے، گاڑی والے دس ہزار روپے مانگ رہے تھے، اس لئے موٹر سائیکل میں 200 روپے کا پیٹرول ڈلوا کے دلہن لینے آگیا ہوں۔

مزید پڑھیں: عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام لیاری ٹاؤن میں رحمة للعالمين و ختم نبوت کانفرنس

میرج ہال پہنچنے پر موٹر سائیکل سوار دلہےکا بینڈ باجوں سے استقبال کیا گیا. دولہے شاہ زیب کو موٹر سائیکل پر دیکھ کر مہمان اور باراتی سب خوشی سے نہال ہوگئے. انوکھی اور دلچسپ شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی.

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *