جامعہ کراچی، شعبہ فزیالوجی کے زیر اہتمام سالانہ تحقیقی مذاکرہ

جامعہ کراچی

کراچی: () جامعہ کراچی کے شعبہ فزیالوجی کے زیر اہتمام گزشتہ روز سالانہ ریسرچ مذاکرہ ہوا جس میں صحت اور اس پر ہونے والی جدید سائنسی ریسرچ پر ماہرین نے شرکا کو آگاہی فراہم کی۔ تقریب میں میں پوسٹرسازی کا مقابلہ بھی ہوا اور شعبہ ہذا کے تین فیکلٹی ممبران جن میں ڈاکٹر مفضلا شمیم،ڈاکٹر فیضان مرزااور حافظ محمد عثمان شامل ہیں نے پریزنٹیشن پیش کی۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب حکومت کی معتمرین کے لیے ایک اور خوشخبری

اس موقع پررئیسہ کلیہ علوم جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر ناصرخاتون، ڈاکٹر شمیم،فیضان مرزحافظ محمد عثمان عصر میں صحت کو درپیش مسائل اور تحقیق کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی کوبروئے کارلاکر اس کے حل کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا۔انہوں نے ادویات کے استعمال اور علاج کے دیگر طریقوں پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی اور اس حوالے سے آگاہی کو فروغ دینے پر زور دیا۔

اس موقع پرجامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ اس طرح کے تحقیقی اور بالخصوص صحت سے متعلق مذاکرے وقت کی اہم ضرورت ہے۔ تحقیق طلبہ کی نشوونما اور دانشوروں کی رہنمائی میں اہم کردار اداکرتی ہے، اسی وجہ سے علمی، فکری اور تحقیقی سرگرمیاں ہمارے معاشرے کی بقاء اور استحکام کیلئے ناگزیر ہے۔اصل تحقیق وہ ہے جس کے اثرات معاشرے پر مرتب ہو اور اس سے معاشرے کو فائدہ پہنچے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *