پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین آفریدی پر جرمانہ عائد

شاہین آفریدی

کراچی: () پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین آفریدی پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین آفریدی پر جرمانہ کیا گیا ہے۔

شاہین آفریدی نے دوسرے ٹی 20 میں بنگلا دیشی بیٹر عفیف حسین کی طرف گیند پھینکی تھی جس کی پاداش میں ان پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کیا گیا، جرمانے کے ساتھ شاہین آفریدی کی ڈسپلینری پروفائل میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈھاکا میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین جاری ٹی ٹوینٹی سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیشی بلے باز عفیف حسین نے کریز پر آتے ہی شاہین شاہ آفریدی کو چھکا جڑ دیا تھا،

مزید پڑھیں: کس طرح عدلیہ کو جرنیلوں کے ماتحت کیا جائے گا ؟

اگلی گیند پر انھوں نے اسٹریٹ ڈرائیو کیا لیکن کریز میں ہی رہے اور رن آؤٹ کا کوئی بھی امکان نہ تھا لیکن شاہین شاہ آفریدی نے چھکا کھانے کا غصہ اتارتے ہوئے عفیف حسین کی جانب گیند مار دی،

بنگلہ دیشی بلے باز نے بچاؤ کے لیے منہ دوسری جانب کرلیا لیکن بال ان پیر پر لگ گئی، اور وہ گراؤنڈ پر گرنے کے بعد درد سے کراہتے رہے، اور فزیو کو میدان میں آنا پڑا۔ کھیل ختم ہونے پر پاکستانی پیسر نے میدان میں جاکر عفیف حسین سے ہاتھ ملایا اور معافی بھی مانگی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *