بچوں کا عالمی دن ان کے حقوق کا استعارہ ہے، ڈاکٹر منسوب صدیقی

کراچی : آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن اور ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ کے اشتراک سے انٹرنیشنل چلڈرن ڈے کے موقع پر پی اے ایف میوزیم کراچی میں سندھ بھر کے پندرہ ہزار سے زیادہ بچوں اور دو ہزار سے زائد اساتذہ کا گرینڈ کارنیول منعقد کیا گیا۔ جس میں بچوں ہی کے ذریعے دنیا بھر کے بچوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ ان کے اساتذہ نے بھی ان کی حوصلہ افزائی کا خوب اہتمام کیا۔ ٹیبلوز، نظموں، مزاحیہ خاکوں، ملی نغموں، لکی ڈرا کے ذریعے انعامات اور فنکاروں کی پرفارمنس سے بچوں کو لطف اندوز ہونے کا بھرپور موقع دیا گیا۔

اس موقع پر کارنیول کا دورہ کرنے والے مہمانوں میں ڈی جی پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز ڈاکٹر منسوب صدیقی، سندھ ٹیکنیکل بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر مسرور شیخ، رجسٹرار پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز پروفیسر رفیعہ جاوید، ناظم امتحانات ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی ظہیرالدین بھٹو، ڈپٹی ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز پروفیسر گلاب رائے، مانیٹرنگ آفیسر پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز اخلاق احمد، پرنسپل لیاری ڈگری کالج پروفیسر شکیل ہوت اور دیگر شامل تھے۔

ڈاکٹر منسوب صدیقی نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا بچوں کے حقوق کا شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر مسرور شیخ نے بچوں کو خود اعتمادی کے ساتھ زندگی کی نئی راہوں کو تسخیر کرنے کا پیغام دیا۔ظہیرالدین بھٹو نے کہا کہ بچوں کو زیادہ سے زیادہ غیر مشروط محبت دینی چاہیے۔ ایسوسی ایشن کے چیئرمین حیدرعلی نے کہا کہ تبدیلی، ترقی اور خوشحالی بچوں کا بھرپور خیال رکھنے سے ہی وابستہ ہے۔

پروگرام کے چیف آرگنائزر محمد سلیم، سیکریٹری جنرل دوست محمد دانش، فائنانس سیکریٹری محمد ساجد اور انفارمیشن سیکرٹری اعجاز علی, ضلعی صدور جمیل ہوت، طاہرہ منصور، امتیاز صدیقی، خان محمد، امتیاز ڈوگر، اشفاق بیگ، مقبول سنہرو، اشفاق احمد اور دیگر ایگزیکٹو ممبران نے بچوں میں تحائف تقسیم کیے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *