پولیس کی جانب سے اہم آگاہی پیغام

سردیوں میں راتیں لمبی ہوتی ہیں اور سردی و دھند کی وجہ سے وارداتیں بڑھ جاتی ہیں، لہذا درج ذیل احتیاط مناسب ہو گی.

1 – فیملی اور دوستوں کا Whatsapp گروپ بنائیں تاکہ ایمرجنسی میں کام آے

2 – صدر دروازے اور چھت پر کیمرے لگوائیں

3 -کبھی بچوں کو مین دروازہ کھولنے کے لیے باہر نہ بھیجیں

4 -طلائی زیورات اور 50 ہزار سے زیادہ رقم بینک میں رکھ دیں.

5 -ایک موبائل فون ایسی جگہ پر لازمی رکھیں جو عام شخص کو مل نہ سکے.

6 -گھر کی اہم جگہ پر پرنٹ شدہ 15 نمبر.. تھانے کا نمبر.چسپاں کر دیں اور بچوں کو بھی ان نمبر کو استعمال کرنے کے بارے پتہ ہونا چاہیے..

7 -کبھی بھی گھر سے باہر جانے کی ایک جیسی روٹین نہ رکھیں کیونکہ چور ذہین ھوتےھیں آپ کی روٹین پر نظر رکھ رہیے ہوتے ہیں.

8 – اگر آپ نوکری یا کاروبار کے سلسلہ سے گھر سے باہر ہیں تو مناسب وقفے سے گھر فون کرکے خیر و عافیت پوچھ لیا کریں.

9 -مالی معاملات اپنے ملازمین کے سامنے کرنے سے اجتناب کریں۔

10 -کسی ایمرجنسی کی صورت میں اپنے حواس مت کھو جائیں بلکہ تحمل اور صبر کے ساتھ معاملات کو ہینڈل کریں.

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *