بنگلادیش کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست، پاکستان نے سیریز اپنے نام کرلی

پاکستان

ڈھاکہ: پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ۔

تفصیلات کے مطابق ڈھاکا کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں بنگلادیش کے کپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو زیادہ کارگر ثابت نہ ہوا اور میزبان ٹیم مقررہ اوورز میں صرف 108 رنز ہی بناسکی۔

پاکستان کی جانب سے شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی نے 2 جب کہ وسیم جونیئر، محمد نواز اور حارث رؤف نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کیلئے 109 رنز کا ہدف دیا جو اس نے 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ کپتان بابر اعظم صرف ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد فخر زمان اور محمد رضوان نے اچھی پارٹنرشپ قائم کی۔ محمد رضوان 39 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ فخر زمان 57 اور حیدر علی 6 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *