شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت کا تحریری حکم نامہ جاری

آریان خان

ممبئی: بھارت عدالت نے اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی عدالت نے آریان کی ضمانت کے کیس میں ضمانت کے حکم کے ساتھ 14 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں واضح کیا ہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے پاس آریان اور اس کے ساتھیوں کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ این سی بی کی جانب سے ایسا کوئی ثبوت عدالت کے سامنے پیش نہیں کیا گیا جس سے یہ ثابت ہو کہ تمام ملزمان غیر قانونی کام کرنے کی مشترکہ نیت رکھتے ہیں اور صرف اس لیے کہ آریان اور ان کے دوست ارباز مرچنٹ اور مونمُن دھمیچا ایک ہی کروز پر تھے، یہ خود ان کے خلاف سازش کے الزام کی بنیاد نہیں بن سکتا۔

واضح رہے نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل کے قریب ایک کروز شپ پر چھاپہ مار کر منشیات استعمال کرنے کے الزام میں آریان خان اور دیگر افراد کو حراست میں لیا تھا۔

بعد ازاں بمبئی ہائی کورٹ نے ایک لاکھ روپےکے ضمانتی مچلکوں کے عوض آریان خان کی ضمانت منظور کی تھی جس پر وہ 26 دن جیل میں رہنےکے بعد جیل سے رہا ہوئے تھے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *