کراچی: سندھ میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں

ووٹوں کی گنتی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابقہ ڈی لمیٹیشن کمیٹی کا نوٹیفیکیشن واپس لے لیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ کے تمام اضلاع کیلئے یوسیز کیلئے نئ ڈی لمیٹیشن کمیٹی تشکیل دے دی

کمیٹی ہر ضلعے کی یوسیز اور وارڈ کی ڈی لمیٹیشن کے حوالے سے کام کرے گی

ہر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کو کمیٹی کا کنونئیر مقرر کیا گیا ہے

ہر کمیٹی میں دیگر افسران کو ممبران مقرر کیا گیا ہے ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ لوکل گورئمنٹ ایکٹ 2013 کے تحت یوسیز کی ڈی لیمیٹیشن کا شیڈول جاری کر دیا

شیڈول صوبہ سندھ کے حوالے سے جاری کیا گیا ہے

انتظامی انتظامات اور نقشے ودیگر ڈیٹا یکم دسمبر سے 15 دسمبر تک جمع کیا جائے گا

یوسیز اور وارڈز کی ابتدائ تیاری کی رپورٹ ڈی لیمیٹیشن کمیٹی 16 دسمبر 2021 سے 14 جنوری 2022 تک تیار کرے گی

یوسیزاور وارڈز کی ابتدائ لسٹ کی اشاعت اور اعتراضات اور عوامی خیالات 15 جنوری 2022 کو طلب کئے جائیں گے

خیالات اور اعتراضات ڈی لیمٹیشن اتھارٹیز کے سامنے 16 جنوری سے 31 جنوری 2022 تک پیش کئے جاسکیں گے

اعتراضات وخیالات کے جوابات 15فروری 2022 تک دئیے جاسکیں گے

اس حوالے سے حتمی فیصلے22 فروری تک کئے جائیں گے

تمام تر کارروائی کے بعد ڈی لیمیٹیشن کمیٹی یونین کونسلوں /یونین کمیٹیز /وارڈز کی حتمی لسٹ شائع کرے گی

23 فروری 2022 کو سندھ میں یوسیز/وارڈز کی مکمل فہرست بمعہ ڈی لیمٹیشن جاری ہوگی

اس عمل کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کسی بھی وقت سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا اعلان کر سکتا ہے

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *