بھارتی اداکار نے اپنے پروگرام میں بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا

بھارتی اداکار

واشنگٹن: بھارتی اداکار اور کامیڈین ویر داس نے واشنگٹن میں اپنے شو کے دوران بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا۔

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے کینیڈی سینٹر میں ہونے والے ایک شو میں ویرداس نے نظم ’میں دو انڈیا سے ہوں‘ پڑھ کر بھارتیوں کو آئینہ دکھایا اور بھارت میں پائے جانے والے متضاد سماجی رویوں پر طنز کرتے ہوئے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کیا ہے۔

نظم پڑھتے ہوئے ویرداس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، بھارت میں ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کامیڈین ویرداس شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

دوسری جانب ویر داس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان کے خلاف ممبئی پولیس اسٹیشن میں رپورٹ بھی درج کروائی گئی ہے۔

دوسری جانب ویسٹرن انڈین سنی ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر بی این تواری کا کہنا ہے کہ ویر داس کو کسی بھی پلیٹ فارم پر کام کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، پروڈیوسر ویر داس کے ساتھ اشتراک یا کام نہ کریں۔

اس کے علاوہ سینئر کانگریس لیڈر کپل سیبال ویر داس کی حمایت میں سامنے آگئے اور کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ دو طرح کے انڈیا ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ دنیا کو اس کا پتہ چلے کیوں کہ ہم میں عدم برداشت ہے اور ہم منافق بھی ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *