پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلادیش کو شکست دے دی

پاکستان

ڈھاکہ: پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلادیش کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈھاکہ میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلا دیش کے کپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی بولرز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلا دیش کو مقررہ 20 اوورز میں 127 رنز تک محدود رکھا۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے تین، محمد وسیم جونیئر نے دو جبکہ محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن بھی متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکی۔ اوپنرمحمد رضوان اور کپتان بابر اعظم بالترتیب 11 اور 7 رنز بناسکے۔ اس کے بعد حیدر علی اور شعیب ملک بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ فخر زمان اور خوشدل شاہ نے اس موقع پر مزاحمت کی اور فخر زمان 36 گیندوں پر 34 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ خوشدل شاہ نے 34 رنز کی اننگز کھیلی۔

آخری لمحات میں شاداب خان اور محمد نواز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو فتح دلادی۔ شاداب خان نے 10 گیندوں پر 21 اور محمد نواز نے 8 گیندوں پر 18 رنز بناکر ٹیم کو فتح دلائی۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں آؤٹ آف فارم رہنے والے حسن علی مین آف دی میچ قرار پائے جنہوں نے 22 رنز کے عوض 3 وکٹیں لیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *