میتھیو ہیڈن کا قومی ٹیم کے نام اردو میں پیغام وائرل

ہیڈن

قومی ٹیم کے سابق کوچ میتھیو ہیڈن نے اردو میں پیغام میں کہا کہ میرا دل پاکستانی ٹیم کے ساتھ جڑا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ کے فرائض انجام دینے والے سابق آسٹریلوی بلے باز میتھیو ہیڈن نے گرین شرٹس کے لیے اردو میں پیغام جاری کیا ہے۔

سابق آسٹریلوی بلے باز نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ میں برسبین کے قرنطینہ سینٹر میں بیٹھا اپنی آئسولیشن مکمل کر رہا ہوں مگر میرا دل ڈھاکہ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے ساتھ جڑا ہے۔

میتھیو ہیڈن نے اپنے پیغام میں یہ بھی لکھا کہ میری تمام تر نیک تمنائیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں، شاباش لڑکو! چھا جاؤ۔ اپنے پیغام کے آخر میں میتھیو ہیڈن نے پاکستان زندہ باد بھی لکھا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *