ہیوی ٹریفک لیاری ایکسپریس وے پر منتقل کرنا وقت کی ضرورت تھی، کیپٹن(ر)آصف محمود

کراچی : چیئرمین سپریم کونسل آف آل پاکستان ٹرانسپورٹرز کیپٹن (ر) آصف محمود نے کہا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی جناب مرتضیٰ وہاب کی جانب سے ہیوی ٹریفک کو لیاری ایکسپریس وے پر منتقل کرنے کا اقدام انتہائی دانشمندانہ ہے۔ اس عمل سے کراچی شہر کے گنجان آبادعلاقوں میں ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی ا ورآئے روز ہونے والے حادثات میں کمی آئے گی ۔ لیاری ایکسپریس وے کے استعمال سےٹرانسپورٹرز کو بھی فیول کی مد میں سالانہ 5 لاکھ بیرل کی بچت ہوگی ۔

چیئرمین سپریم کونسل نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کی شہر کی بہتری کے حوالے سے اب تک کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے کہا کہ مر تضیٰ وہاب کی انتھک کوششوں سےکراچی شہر کی رونقیں بحال ہونا شروع ہو گئیں ہیں۔ جو کام کراچی کےدعویدار اور نمائندے سال ہا سال میں نہ کر سکے وہ مرتضیٰ وہاب نے چند دنوں میں کر دکھایا۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کونسل آف آل پاکستان ٹرانسپورٹرز ایڈمنسٹریٹر کراچی کےاقدامات کی مکمل حمایت کرتی ہے ا ور کراچی شہرمیں ٹرانسپورٹ کے نظام کی بہتری کی کوششوں میں ہر طرح سے عملی تعاون کا مظاہرہ کرے گی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *