پاکستان کا نظام عدل و قانون، دینی مدارس کے طلبہ کیلئے مختصر تعارفی کورس

اشتہار

تحریر : ایڈوکیٹ مولوی صادق کاکڑ

یہ کورس اگرچہ عام ہے لیکن میں خاص طور پر دینی مدارس کے طلبہ کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ یہ موقع ضائع نہ ہونے دیں۔ مجھ سے اکثر مدارس کے طلبہ رہنمائی مانگتے ہیں تو ان تمام دوستوں سے اتنا عرض ہے کہ پہلی فرصت میں آپ دو ہفتے کا یہ آن لائن کورس کر لیں۔ کرونا تمام تر خوفناک مسائل کے باوجود خیر کا یہ پہلو لایا ہے کہ آن لائن ٹیکنالوجی کا مثبت استعمال شروع ہوا ہے اور اب کچھ سیکھنے کے لئے قریب ہونا لازمی نہیں ہوتا۔

اس کورس کی تفصیلات تو آپ اس اشتہار میں دیکھ سکتے ہیں لیکن میں اپنے تجربہ کی بنیاد پر اتنا کہہ سکتا ہوں کہ اس کورس کے بعد آپ اس قابل ضرور ہو جائیں گے کہ آپ کے سامنے پاکستان کے قانونی نظام پر بحث ہو رہی ہو تو آپ اوپر چھت کو گھورنے کے بجائے بڑھ چڑھ کر اس میں حصہ لیں گے اور اپنی رائے دیں گے۔

الشریعہ اکادمی گوجرانولہ کا شمار دینی حلقوں کے ان اداروں میں ہوتا ہے جو ہمیشہ ایک قدم آگے سوچتے نہیں بلکہ ایک قدم آگے چلتے ہیں۔ یہ کورس جہاں مدارس کے طلبہ کو ملکی قانونی ڈھانچہ سمجھانے میں مددگار ثابت ہوگا تو وہیں یونیورسٹی اور کالجز کے طلبہ کو اپنے کلاس فیلوز مدرسہ کے طالب علم کے خیالات جاننے کا بھی موقع ملےگا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *