پشاور: صوبے بھر میں انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کیلئے گھر گھر مہم جاری

پشاور : صوبے بھر میں انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے لئے گھر گھر مہم جاری ہے،سول سوسائٹی اور عوام ساتھ دیں، 17اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے مطابق اپیلٹ ٹرائیبونلز میں اپیلیں دائر کرنیکی کل آخری تاریخ مقرر ہے۔ صوبائی الیکشن کمشنر، خیبرپختونخوا کا جینڈر اینڈ ڈیسیبلٹی الیکٹورل ورکنگ گروپ کے اجلاس سے خطاب۔

عام انتخابات 2023کے لئے صوبے بھر میں انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے لئے گھر گھر مہم جاری ہے،جو کہ 6 دسمبر 2021 تک جاری رہیگا، سول سوسائٹی اور عوام اس مہم میں الیکشن کمیشن کا ساتھ دیں،یہ بات صوبائی الیکشن کمشنر، خیبر پختونخوا جناب شریف اللہ نے آج پشاور میں جینڈر اینڈ ڈیسیبلٹی الیکٹورل ورکنگ گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل جینڈر افئیرز الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد نگہت صدیق، جائینٹ صوبائی الیکشن کمشنر ایڈمن محمد جاوید خان، جائینٹ صوبائی الیکشن کمشنر، الیکشن جناب محمد فرید آفریدی، ریجنل الیکشن کمشنر پشاور سعید احمد خان، پبلک ریلیشن آفیسر، سہیل احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر جینڈر افئیرز مس حنا خان اور آئی ایف ای ایس سے مس عالیہ کے علاوہ سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے گروپ ممبران نے شرکت کی۔

انہوں نے بتایا کہ گھر گھر انتخابی مہم کے دوران تصدیق کنندہ گان اپنے متعلقہ علاقہ میں ووٹران کی تصدیق کرینگے، جس کے لئے متعلقہ عملہ تعینات کیا گیا ہے،صوبے بھر میں 2618 سرکلز اور 25804 شماریاتی بلاکس ہیں، جس کے لئے 275اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسرز، 11424 تصدیق کنندہ گان3196سپروائزر تعینات کئے گئے ہیں،انہوں نے بتایا کہ یہ فہرستیں گھر گھر تصدیقی مہم کے بعد عوام کے معائینے کے لئے ڈسپلے مراکز میں رکھے جائینگے۔جس کے لئے ڈسپلے سنٹر انچارج کی نگرانی میں 3040 ڈسپلے مراکز قائم کئے جائینگے۔

ان انتخابی فہرستوں میں کسی اعتراض کی صورت میں عوام اپنے اعتراضات ریوائزنگ اتھارٹیز کے پاس دائر کرسکیں گے، جس کے لئے 136ریوائزنگ اتھارٹیز تعینات کئے جائینگے، انہوں نے مزید بتایا کہ خیبر پختونخوا کے 17اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا عمل جاری ہے، شیڈول کے مطابق کاغذات کی جانچ پڑتال کا مرحلہ کمل ہوگیا ہے اور اب اپیلیں اپیلٹ ٹرائیبونل کے پاس جمع کرائے جا رہے ہیں۔

یہ ٹرائیبونل متعلقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پر مشتمل ہے، ان اپیلوں پر فیصلہ 19 نومبر تک کیا جائیگا، اور 20 نومبر کو امیدواروں کی فہرست جاری کی جائیگی، 22 نومبر تک امیدوار اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے، 23 نومبر کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائینگے،اس سے پہلے جائینٹ صوبائی الیکشن کمشنر، محمد فرید آفریدی اور ایڈیشننل ڈی جی جینڈر افئیرز محترمہ نگہت صدیق ننے بھی خطاب کیا۔

سول سوسائٹی کے نمائندوں نے الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون کرنیکی یقین دہانی کرا دی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *