نادرا میگا سینٹر سیمنس میں عملےکی کمی، شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا

کراچی : نادرامیگاسینٹر سیمنس کے فرسٹ فلور پر 14 میں سے صرف 2 کاونٹر پر اسٹاف موجود،باقی کاونٹر سے عملہ غائب ،شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

گراونڈ فلور پر بھی یہی صورت حال ہے جس کی وجہ سے نادرا کے اندر اور باہر خواتین اور مردوں کا رش لگارہتا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ باہر سے اندر جانے میں کم ازکم 4 سے 5 گھنٹے لگ جاتے ہیں اتناہی وقت اندر بھی لگ جاتا ہے عمررسیدہ خواتین ومردحضرات کو انتہائی تکلیف وپریشانی کاسامنارہتا ہے۔

اس تمام صورت حال سے ڈپٹی ڈائریکٹر بائی خان مہر کو آگاھ کیا گیا ،انہوں نے اسٹاف کی کمی کااعتراف کیا اور کہاکہ نادرا نے بہت سارے ملازمین کو محکمہ سے خارج کردیا ہے،بہت ساروں کے خلاف انکواریاں چل رہی ہے جس کی وجہ سے یہ صورت حال ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ نادرا چئیرمین اور ڈی جی نادرا سے مطالبہ ہے کہ ہفتہ کےاندراندرمیگا سینٹر کے تمام 28 کاونٹرز کے لئے عملہ فراہم کرکے ایکٹویٹ کیاجائے۔

بصورت دیگر عوام ایک بہت بڑا پرامن دھرنا اور احتجاج میگا سینٹرسیمنس اور نادرا ہیڈکوارٹر نادراریجنل سینٹر کراچی پر کیاجائیگا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *