محلہ الیاسی سیکٹر نمبر2 میں فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا

کھلابٹ (نمائندہ خصوصی)محلہ الیاسی سیکٹر نمبر2 فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوا جانباز فٹ بال کلب کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کر کے ایک صفر کی برتری کے ساتھ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ اپنے نام کر لیا محلہ الیاسی سیکٹر نمبر2 میں فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ۔

جس میں متعدد ٹیموں نے حصہ لیا آج شام جانباز فٹ بال کلب اور گولڈن فٹ بال کلب کے مابین ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا گیا جانباز فٹ بال کلب کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک صفر کے مقابلے میں ٹورنامنٹ کا فائنل میچ اپنے نام کرکے شاندار کامیابی حاصل کر لی فائنل میچ کے مہمان خصوصی امیدوار برائے جنرل کونسلر و ناظم ویلج کونسل چھوہر شریف شہباز خان تھے جن کے ہمراہ ان کے والد سابق ناظم ویلج کونسل چھوہر شریف حاجی الیاس خان بھی موجود تھے۔

ٹورنامنٹ کمیٹی کی دعوت پر کھلابٹ یونین آف جرنلسٹس کے صدر قاضی نثار احمد خان تنولی چیئرمین چیئرمین سید مختار شاہ اور ناصر اقبال خان نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کو دیکھنے کے لیے شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

مزید پڑھیں: پاکستان قومی اتحاد نے سندھ میں سرکاری اسکولز بند کرنے کی مخالفت کردی

فائنل میچ کے دوران مہمان خصوصی امیدوار برائے جنرل کونسلر و ناظم ویلج کونسل چھوہر شریف شہباز خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کی سرگرمیوں کے لیے نوجوانوں کو گراؤنڈ آباد کرنا ہوگا ہم نے پہلے بھی کھیل کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے نوجوان کھلاڑیوں کی ہمہ وقت حوصلہ افزائی کی اور بھر پور ساتھ دیا اور ان شاءاللہ دیتے رہیں گے۔

انھوں نے کہا کہ سابق بلدیاتی دور میں میرے والد بحثیت ناظم ویلج کونسل چھوہر شریف کے عوام کی بھر پور خدمت کی ان شاءاللہ میں اپنے والد سے بڑھ کر اپنے عوام کی بلا تفریق خدمت اور ویلج کونسل کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاؤں گا ہماری کامیابی عوام اور نوجوانوں کی کامیابی ہے مجھے امید ہے نوجوان میرا ساتھ جبکہ بزرگ دست شفقت سے مجھے کامیاب کروائیں گے۔ میرا سیاست میں آنے کا مقصد صرف اور صرف خدمت خلق ہے جو کہ باخوبی انداز سے سر انجام دوں گا۔

اس موقع پر انھوں نے فاتح ٹیم میں انعامات جبکہ فٹ بال میچ کی ٹورنامنٹ کمیٹی کے 30 ہزار روپے نقد کا اعلان کیا ٹورنامنٹ کمیٹی کے ممبران جن میں اعظم لودھی سعد شاہ وجاہت شاہ زوہیب شاہ حمزہ شاہ سجاد ولی سمیت دیگر نے مہمانان گرامی اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے ٹورنامنٹ میں ہماری حوصلہ افزائی اور بھر پور ساتھ دیا

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *