ہری پور : مڈل اسکولز ٹورنامنٹ کے ضلعی اتھلیٹکس مقابلے اختتام پذیر

ہری پور : مڈ ل سکولز ٹورنامنٹ کے ضلعی اتھلیٹکس مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔اتھلیٹکس مقابلوں کا افتتاح کرٹس گراؤنڈ ہری پور میں ڈی ای او مختارخان اور اے ڈی ای او سپورٹس ذوالفقاراحمد نے کیا۔کرٹس گراؤنڈ آمد پر جنرل سیکرٹری حافظ سرفراز خان ترین اور ٹورنامنٹ کمیٹی کے ارکان نے ڈی ای اواور اے ڈی ای او سپورٹس کا پرتپاک استقبال کیا۔

ہر یپورمڈل سکولز ٹورنامنٹ 2021کے جنرل سیکرٹری حافظ سرفراز خان ترین کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق مڈ ل سکولز ٹورنامنٹ کے ضلعی اتھلیٹکس مقابلے کرٹس گراؤنڈ ہری پور میں منعقد ہوئے جس میں 12زونزکے رنراور ونرمڈل سکولزکے طلبہ نے شرکت کی۔حتمی نتائج کے مطابق 100میٹر دوڑ میں شہر یا رمڈل سکول کچھی،ایوب خان بسومیراسیکنڈ، عمیر نزاکت مڈل سکول بانڈہ مغلاں،عمر شاہ مڈل سکول شاہ مقصودتھرڈ،200میٹر دوڑ میں حسنین مڈل سکول شاہ مقصود فرسٹ، عدنا ن مڈل سکول کالا کٹھہ سیکنڈ، محمد ذیشان مڈل سکول نیومہمائیہ،4×100دوڑ میں مڈل سکول سکیٹرنمبر4کھلابٹ فرسٹ، مڈل سکول کچھی سیکنڈ، مڈل سکول گڑھی سیریاں اور مڈل سکول بسومیرا تھرڈ، گولہ تھرو میں ایوب خان بسومیرافرسٹ، دلاور مڈل سکول سیکٹرنمبر4کھلابٹ سیکنڈ، افضال مڈل سکول مونن تھرڈ، سہ ٹنگی میں مڈل سکول کچھی فرسٹ، مڈل سکول گڑھی سیریاں سیکنڈ، مڈل سکول سیکٹرنمبر4کھلابٹ تھرڈ، ڈسکس تھر ومیں ایوب خان مڈل سکول بسومیرافرسٹ، مڈل سکول جوادکھیروچ سیکنڈ، عمیر ناصر مڈل سکول مڈل سکول بجیدہ تھرڈ، لانگ جمپ میں محمد علی مڈل سکول گلئی فرسٹ، شھیر مڈل سکول گڑھی سیریاں سیکنڈ، ندیم مڈل سکول میرپور تھرڈ،ہائی جمپ میں شہیر مڈل سکول گڑھی سیریاں فرسٹ، عبدالغفار مڈل سکول مونن سیکنڈاور عمر شاہ مقصود تھر ڈ پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

اتھلیٹکس ایونٹس میں آفیشل کے فرائض سینئر فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز عماد اعجاز، خان افسر اور نظر حسین نے سرانجام دیے۔قبل ازیں مقابلوں کا باقاعدہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مختارخان جدون او راسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر سپورٹس ذوالفقاراحمدنے کیا اس موقع پر مڈل سکولز ٹورنامنٹ 2021کے جنرل سیکرٹری حافظ سرفراز خان ترین، گراؤنڈانچارج ملک اخترنوا ز ہیڈماسٹر مڈل سکول نیلور، صدام حسین ہیڈماسٹر مڈل سکول صوابی میراحافظ کالا خان ہیڈماسٹر مڈل سکول مونن، حسرت سعید ہیڈماسٹر مڈل سکول بجیدہ،اتھیلیٹکس مقابلوں کے آفیشلز عماد اعجاد، خان افسر، نظر حسین کے علاوہ مختلف سکولوں کے ٹیم انچار ج صاحبان بھی موجودتھے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *