پورٹ قاسم اتھارٹی میں سیرت کانفرنس اور میلاد النبی کا انعقاد

کراچی(اسٹاف رپوٹر)وزرات مذہبی اور وزارت بحری امور کے اشتراک سے جمعہ کو پورٹ قاسم اتھارٹی میں سیرت کانفرنس اور میلاد النبی اورمحفل سماءکا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر پورٹ قاسم کے چئیرمین حسن ناصر شاہ نے سیرت النبیﷺپر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نبی ﷺ کی سیرت پوری دنیا کے لئے مشعل راہ ہے ان کی تعلیمات پر عمل پیراہ ہوکر ہم اپنی دنیا اور اخرت سنوار سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: سید یوسف رضا گیلانی کی پی ایف یو جے کو مبارکباد

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایڈمن نعمان خان ،منیجر آئی آر این ڈبلیو ظہیر تالپور نے بھی خطاب کیا،جبکہ پورٹ قاسم کے بڑی تعداد میں افسران و ملازمین نے شرکت کی،تقریب میں معروف قوال فرید ایاز نے نظرانہ پیش کیا اورمشہور قوالی پڑھ کر سماءباندھ دیا،جبکہ پورٹ قاسم کے 4 ملازمین کو قرعہ اندازی میں عمرے کے ٹکٹ دئیے گئے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *