کراچی، اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے حصہ اول ، کامرس اور آرٹس کے رجسٹریشن فارم جاری کردیئے

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کامرس پرائیویٹ اور آرٹس پرائیویٹ گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء میں شرکت کے خواہشمند اور اہل ایسے امیدواروں کیلئے رجسٹریشن فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔

جنہوں نے ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 2021ء میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کے علاوہ امپروومنٹ آف ڈویژن، ایڈیشنل سبجیکٹس، شارٹ سبجیکٹس، ری انرولمنٹ کیسز اور سائنس، کامرس اور آرٹس گروپس کے ایسے ریگولر امیدوار جن کے پاس امتحانات دینے کے تمام چانس ختم ہوچکے ہیں اور وہ انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء میں شریک ہونا چاہتے ہیں وہ بھی انہی تاریخوں میں اپنے رجسٹریشن فارم جمع کرواسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی قازقستان کے سفیر سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات

ایسے تمام امیدوار اپنے رجسٹریشن فارم بروز پیر 22نومبر 2021ء سے بروز جمعہ 11فروری 2022ء تک کراچی میں یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کی کسی بھی برانچ میں اکاؤنٹ نمبر UBL-CMA-252536591میں فیس جمع کروانے کے بعدرجسٹریشن فارم بمع فیس واؤچر انٹربورڈ کے متعلقہ سیکشن میں جمع کرواسکتے ہیں یا کوریئر سروس کے ذریعہ سیکرٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی کے پتے پر بھیج سکتے ہیں۔

رجسٹریشن فارم کے ساتھ میٹرک کی مارکس شیٹ کی فوٹو کاپی منسلک کرنا اور فارم کی 17 یا زیادہ گریڈ کے گزیٹڈ افسر سے تصدیق کروانا لازمی ہے۔رجسٹریشن فارم اور فیس واؤچر انٹربورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ جو امیدوار مقررہ تاریخوں میں رجسٹریشن فارم جمع نہیں کرواسکیں وہ 14فروری سے یکم اپریل 2022ء تک 500روپے لیٹ فیس کے ساتھ جبکہ 4اپریل 2022ء سے آئندہ احکامات تک ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ اپنے رجسٹریشن فارم جمع کرواسکتے ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *