ہری پور، انسداد خسرہ / روبیلہ مہم کے حوالے سے خصوصی اجلاس کا انعقاد

ہری پور : ڈپٹی کمشنر ہری پور کی زیر صدارت انسداد خسرہ / روبیلہ مہم کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا. جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہری پور، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فائنانس اینڈ پلاننگ) ہری پور، اسسٹنٹ کمشنرز صاحبان ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہری پور، کوارڈینیٹر ھیلتھ، ریسکیو 1122 اور تمام متعلقہ محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی.

دوران میٹنگ ضلع میں انسداد خسرہ و روبیلہ مہم کے حوالے سے جامع پلان اور تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا کہ یہ مہم 15 نومبر 2021 تا 27 نومبر تک ضلع بھر میں جاری رہے گی. جس میں 9 ماہ سے لیکر 15 سال تک کے بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں.

مزید پڑھیں: سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی اور کینرڈ کالیج برائے خواتین لاہور کے درمیان معاہدے پر دستخط

ڈپٹی کمشنر ہری پور نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت کے پلان کے مطابق متعلقہ محکمہ جات اور سٹیک ہولٹر سے ملکر خسرہ و روبیلہ مہم کے خلاف موثر مہم چلائی جائے تاکہ بچوں کو خسرہ محفوظ رکھا جاسکے. جس کے لئے ہیلتھ کی ٹیمیں گھر گھر جا کر خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائیں گے. تاکہ مطلوبہ ہدف حاصل ہوسکے.

ڈپٹی کمشنر ہری پور نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور تحصیل میونسپل افسران کو ہدایت کی کہ وہ خسرہ مہم کی تشہیر کیلئے نمایاں مقامات پر بینرز لگائیں اور ویلج کونسلز کی سطح ہر مساجد میں اعلانات بھی کروائیں تاکہ عوام کو آگاہی ہو. دوران خسرہ مہم ہیلتھ ٹیموں کو مناسب سیکورٹی بھی فراہم کی جائے. ضلعی انتظامی افسران مہم کی نگرانی کریں گے.عوام سے اپیل کی کہ وہ محکمہ صحت کی ٹیموں اور ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں.

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *