موجودہ حکومت نوجوان نسل کو آگے لانے کیلئے کوشاں ہے، ماریہ اکبر

گلگت : مطابق گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی ممبر نیشنل یوتھ کونسل ماریہ اکبر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے اقدامات کر رہی ہے موجودہ حکومت کا مشن و مقصد ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے کیونکہ پیچھلی حکومتوں نے ملک اور عوام کا بیڑا غرق کیا ملک کو قرضوں میں دھکیل دیا جو قابل افسوس ہے۔

ممبر نیشنل یوتھ کونسل ماریہ اکبر نے کہا کہ موجودہ حکومت نوجوان نسل کو اگے لانے کیلئے کوشاں ہے کیونکہ نوجوان نسل ملک و قوم کا بہترین سرمایہ ہے ابھی تک کسی بھی حکومت نے نوجوان نسل کی بہتری کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے کیونکہ پیچھلی حکومتوں نے صرف کرپشن اور رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے جب سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اقتدار میں آئی ہے نوجوان نسل کو روزگار کے مواقع فراہم کر رہی ہیں جو وزیر اعظم عمران خان کا اہم اقدام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت عثمان ڈار کی لیڈر شپ میں کام رہی ہوں.کامیاب جوان پروگرام کا مقصد و مشن نوجوان نسل میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *