وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر ڈاکٹر محمد فروغ نسیم کی زیر صدارت اجلاس

اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر ڈاکٹر محمد فروغ نسیم کی زیر صدارت اجلاس،اجلاس میں آئی ایم ایف کے اعلیٰ حکام ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

اجلاس میں سیکرٹری برائے قانون و انصاف، فنانس سیکرٹری ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ کے دیگر اعلی حکام بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں پاکستان میں مالیاتی قانون سازی کے حوالے سے امور زیر بحث آئے۔

ڈاکٹر فروغ نسیم نے پاکستان میں مالیاتی قانون سازی کے حوالے سے آئی ایم ایف کے حکام کو آگاہ کیا۔

آئی ایم ایف کے حکام نے تفصیلی اور جامع بریفنگ پر بیرسٹر فروغ نسیم کی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا۔

بیرسٹر فروغ نسیم نے آئی ایم ایف حکام سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ہم اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھانا جانتے ہیں اور اس کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *