کھلابٹ ، گورنمنٹ مڈل سکول سموالہ نے سالانہ بزم ادب مقابلوں میں مجموعی طور پر 6 پوزیشنیں حاصل کی

کھلابٹ (نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ مڈل سکول سموالہ کے ہونہار بچوں نے سالانہ بزم ادب مقابلوں میں مجموعی طور پر 6 پوزیشنیں حاصل کرکے حویلیاں زون کے تمام سکولوں کو پیچھے چھوڑ دیا والدین سمیت اہلیان علاقہ اور پیرنٹس ٹیچر کونسل کے جملہ اراکین کا ممتاز ماہر تعلیم اسلم خان تنولی و دیگر اساتذہ اکرام سمیت ادارہ کے ہیڈ ماسٹر کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین اور مبارک باد پیش کی ۔

گزشتہ روز گورنمنٹ مڈل سکول پھلوالی حویلیاں میں سالانہ بزم ادب کے حویلیاں زون کے مقابلے ہوئے جس میں مختلف سکولوں کے بچوں نے حصہ لیا گورنمنٹ مڈل سکول سموالہ کے ہونہار بچوں نے اردو تقریر انگلش تقریر اور قومی ترانہ میں پہلی جبکہ قرآت ملی نغمہ اور ہندکو تقریر کے مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے حویلیاں زون کے تمام سکولوں میں تاریخی برتری حاصل کی اور اپنے سکول کا نام روشن کر دیا اور اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھا ۔

مزید پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ: تجاوزات نہ گرانے پر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری

ہونہار بچوں کی تربیت اور تیاری میں ممتاز ماہر تعلیم PET اسلم خان تنولی سی ٹی حق نواز اور شعیب عباسی سمیت دیگر اساتذہ اکرام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا سکول کے ہونہار بچوں کی شاندار کامیابیاں حاصل کرنے پر والدین اہلیان علاقہ سمیت پیرنٹس ٹیچر کونسل کے جملہ اراکین نے سکول کے ہیڈماسٹر اور تمام سٹاف کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مبارک باد پیش کی اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *