ایم ایس او کے تحت یوم اقبال پر شہر بھر میں فکر اقبال پر تربیتی نشستوں کا انعقاد

کراچی : شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی شاعری نے مسلمانان برصغیر کو خواب غفلت سے بیدار کیا آپ نے اپنی شاعری سے امت مسلمہ کو بیدار کیا۔ ان خیالات کا اظہار مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے ناظم عادل انصاری، ناظم عمومی شیر جہان اور ناظم اطلاعات شاہ احمد نے 09 نومبر یوم اقبال کی مناسبت سے مختلف یونٹوں میں منعقد تربیتی نشست سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا خواب تھا، جو انہوں نے مسلمانان برصغیر کے لیے دیکھا تھا، جس کو مسلمانان پاک و ہند نے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کر کے شرمندہ تعبیر کیا۔ آج بھی علامہ اقبال کی تعلیمات سے رہنمائی حاصل کر کے پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنایا جاسکتا ہے۔ علامہ اقبال نے مسلمانان برصغیر کے لیے علیحدہ اسلامی ریاست کا تصور پیش کیا جو بعد میں پاکستان کی صورت میں پورا ہوا اور پاکستان دنیا کے نقشے پر مدینہ منورہ کے بعد اسلام کے نام پر بننے والی پہلی اسلامک اسٹیٹ بن کر ابھرا۔

انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں قائداعظم اور علامہ اقبال کا فلاحی و اسلامی پاکستان بنایا جائے۔ مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نوجوانوں کی ایک ایسی گھیپ تیار کر رہی ہے جو مستقبل میں پاکستان کو قائد اعظم اور علامہ اقبال کا حقیقی فلاحی اور اسلامی پاکستان بنائے، نسلِ نو کو علامہ اقبال کے افکار سے روشناس کرانے کے لیے ایم ایس او پاکستان کے تحت مختلف مقامات پر 9 نومبر کو فکر اقبال کے عنوان سے نشستوں اور سیمینارز کا انعقاد کیا گیا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *